کراچی میں کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔
ایس ایس پی کاشف عباسی نے کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر میں 23 دنوں میں 13 لاکھ 30 ہزار 380 روپے کے چالان کیے گئے ہیں۔کاشف عباسی نے مزید کہا کہ 23 دنوں میں 159 کیسز رجسٹرڈ کیے جبکہ ایک ہزار 985 ٹنٹڈ گلاسز اتارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ 641 فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں سے اتاریں، 116پولیس لائٹس ہٹائیں جبکہ نجی گاڑیوں سے 54 پولیس سائرن اتارے گئے۔
Post your comments