کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملینئم مال کے قریب ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود افراد اور پولیس کی بروقت کارروائی سے رقم تو بچ گئی لیکن اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر جاں بحق ہوگئے، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو بھی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقامی بلڈر کا عملہ ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈ مبین جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی فوری پہنچ گئے اور ملزمان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دو ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا قریبی شاپنگ مال میں چلا گیا، موقع پر موجود شہریوں نے بھی ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بلڈر کے عملے کا کہنا ہے کہ کیش دوسرے آفس منتقل کیا جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے رقم چھیننے کی کوشش کی، جاں بحق ہونے والا سیکیورٹی گارڈ کافی عرصے سے ان کے ساتھ کام کررہا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی کئی وارداتیں کرچکے ہیں، انہوں نے گلستان جوہر میں بھی شہری کو ڈکیتی کے دوران قتل کردیا تھا۔
کراچی، ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی ناکام، ڈاکو سمیت 3 ہلاک


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments