class="wp-singular post-template-default single single-post postid-10923 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج جدہ میں ملاقات ہوئی۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری گفتگو ہوئی۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے مسلسل تعاون پر ولی عہد کے مشکور ہیں، دوستانہ تعلقات اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کی بدولت باہمی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مضبوط دو طرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں،  مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں امن کے لیے سعودی عرب کا کردار قابلِ ستائش ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سعودی کاروباری اداروں کو زراعت، ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔دونوں فریقین نے منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار، وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے بھی شرکت کی۔سعودی وفد میں سعودی وزارتِ سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter