class="post-template-default single single-post postid-5569 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جاپان: ایٹمی حملے کی برسی، اسرائیل کو نہ بلانے پر مغربی ممالک کی عدم شرکت

جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کی 79 ویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا، اعلیٰ حکام اور طلبہ نے شرکت کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ناگاساکی حملے کی یادگار پر پھول رکھے گئے اور خاموشی اختیار کی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیل کو تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر مغربی ممالک نے برسی میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔جاپان نے اسرائیلی سفیر کو ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیشِ نظر تقریب میں مدعو نہیں کیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیلی سفیر کو نہ بلانے کا ہم نے ایک جامع فیصلہ کیا، جو سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں کیا گیا، ہم پُرامن ماحول میں تقریب کا انعقاد چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں روس کے تنازع کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آ رہا جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس وقت امن کو کھونے کے امکانات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ 9 اگست 1945ء کو امریکا نے ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں 74000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔a

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter