class="post-template-default single single-post postid-10797 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنڈولا : سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوسٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، 10 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی سرحد پر جنڈولا میں سیکیورٹی فورسز پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوسٹ میں داخلےکی کوشش کو ناکام بنادیا، خوارج نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرائی، بہادر جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام 10 خوارج کو چوکی کی بیرونی دیوار کے باہر ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے، علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے اور 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری  اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیر اعظم نے خودکش بمبار سمیت10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ملک میں بدامنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter