فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کر رہا ہے اور اسلامی آثار قدیمہ تباہ کر رہا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ آثار قدیمہ مسجد اقصیٰ کے مقام پر مسلمانوں کے جائز حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کا مقصد اسلامی شناخت ختم کرکے مستقبل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی عبادت گاہ بنانا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سعودی شہر ینبوع سے 40 ناٹیکل میل دور بحری جہاز پر میزائل حملہ ہوا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔برطانوی سیکیورٹی فرم کے مطابق جہاز پر لائبیریا کا پرچم لگا ہے اور یہ جہاز اسرائیل کی ملکیت ہے۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق متاثرہ جہاز حوثیوں کے ممکنہ اہداف کی فہرست میں شامل تھا۔

























Post your comments