رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز، چیتھم ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ کا تعارف کرواتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی مظالم اور قطر سمیت متعدد ممالک پر اسرائیلی حملوں کی تعداد گنوا دی۔
اپنے اس انداز میں تعارف پر اسرائیلی صدر پہلو بدلتے رہے۔چیتھم ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اسرائیلی صدر کے تعارف میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن میں اب تک 60 ہزارفلسطینی قتل کیے جا چکے، جس میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک سال میں قطر سمیت 7 ممالک پر حملے کیے، اسرائیلی اقدامات کی عالمی مذمت اور بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، برطانیہ، فرانس، کینیڈا سمیت متعدد ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے والے ہیں۔
نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔
زہران ممدانی نے کہا کہ یہ اقدام ظاہر کر گا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ نے انکی ممکنہ جیت کا سبب عوام کی بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا جس میں ڈیموکریٹک ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا اور آزاد امیدواروں سابق گورنر اینڈریو کومو اور میئر ایریک ایڈمز سے ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔
Post your comments