class="post-template-default single single-post postid-7433 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیلی بمباری، ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق، غزہ میں 74، لبنان میں 28 شہید

حزب اللہ نے حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

غزہ میں 74، لبنان میں 28 شہید، اسرائیلی شہر حیفہ میں فوجی اڈے پر خودکش ڈرونز سے حملہ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان میں جھڑپوں میں 22صیہونی فوجی زخمی ہوئے، القسام کے بھی جوابی وار ، اسرائیلی فوجی ٹینک اور بلڈورز تباہ کردیئے۔ القسام کے مطابق انہوں نے فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا، شمالی غزہ کے محصور زدہ علاقے جبالیہ سے اسرائیلی فوجیوں نے مزید 20ہزار فلسطینیوں کو زبردستی نکال دیا ہے ، اس علاقے کا 19روزسے محاصرہ جاری ہے۔ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جاری تشددکے باعث پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے ۔

حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادیٔ صور سے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا تھا۔

الحدث ٹی وی کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی سربراہی کے لیے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی بم باری میں نہیں بلکہ دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔

الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین نے بیروت کےجنوبی ٹاؤن ضاحیہ میں بنکر میں پناہ لی ہوئی تھی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے یکم اکتوبر کو بنکر پر قائم عمارت پر لگاتار بم باری کی تھی۔الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین بم باری کے 3 دن بعد آکسیجن کی شدید کمی سے دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter