ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے المواصی کو خود سیف زون قرار دیا تھا، سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فوج کی جانب سے 10ستمبر کو غزہ کے المواصی کیمپ پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہےاور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔اُنہوں نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ گزین فلسطینیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ المواصی سیف زون میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیل نے المواصی کو خود سیف زون قرار دیا تھا، سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا عکاس ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اسرائیل کےخلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر کارروائی کرے۔ممتاز زہرا بلوچ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، یہ جماعتیں کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی تھیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا شنگھائی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کا 33 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوا ہے، دو روزہ اجلاس ایس سی او کے باقاعدہ میکنزم کا حصّہ ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ عالمی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگس گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں اور عالمی میری ٹائم کانفرنس میں شریک ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ عالمی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگس نے پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ معیارات کا اعتراف کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ میری ٹائم کانفرنس کا مقصد سمندری حدود کا تحفظ اور بحری تجارت کا فروغ ہے، وزیرِ خارجہ نے بلیو اکانومی کے بارے میں کانفرنس میں کلیدی خطاب کیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / المواصی سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ
المواصی سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ
Related Articles
-
-
جرمنی: کرسمس بازار میں کار ہجوم پر چڑھادی گئی، 5 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی
-
مسلح ونگ کو شامی افواج میں ضم کرینگے، کرد شام کا حصہ ہیں، ملک تقسیم نہیں ہوگا،ہیئتہ تحریر الشام
-
دنیا میں اگلی وبا امریکا سے آئے گی، ماہرین نے خبردار کردیا
-
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments