قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یرغمالیوں کےلیے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
قطری وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویوں دیتے ہوئے کہا کہ قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کا جواب علاقائی شراکت داروں سے مشورے کے بعد دیں گے۔انہوں نے دوحہ میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ اس منصونے پر کام جاری ہے، تام انہوں نے اس کانفرنس کے لیے کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم کو انصاف کے کٹھرے میں لانا ہوگا جنہوں نے حملہ کرکے یرغمالیوں کے لیے کسی بھی قسم کی امید پر پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس صبح اسرائیل نے حملہ کیا وہ اسی صبح اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقات کر رہے تھے، جب منگل کو اسرائیل نے حماس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یرغمالیوں کے اہل خانہ مذاکرات کے لیے دن گن رہے ہیں اور جن کی کامیابی کی اب کوئی امید نہیں ہے۔ہم اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت سے انصاف چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم کی دوحہ میں قطری شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہو گی۔وزیر اعظم دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے حملے کے تناظر میں قطری امیر اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آج دوحہ کے دورے کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا قطر کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان قطر پہنچ چکے ہیں۔یاد رہے کہ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ نے بھی گزشتہ روز قطر کا دورہ کیا تھا۔
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو فون کرکے ناراضگی کا اظہار کیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے قطر پر حملے کا فیصلہ غیردانش مندانہ قرار دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں ایک موقع ملا تھا اسی لیے کارروائی کی۔اخبار کے مطابق ٹرمپ نے منگل کو نیتن یاہو سے دوبار گفتگو کی، امریکی صدر نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ کیا حملہ کامیاب رہا؟ ۔
Post your comments