class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13427 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایران کے اعلیٰ کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین ہفتے کو کی جائے گی

اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایران کے اعلیٰ کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین ہفتے کو کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے 17 سائنسدان شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد اعلیٰ کمانڈرز کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر جب پہلی بار حملہ کیا تھا تو اس نے خصوصی طور پر جوہری سائنسدانوں اور ایرانی فوج کی لیڈرشپ کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیل نے ایران پر حملہ اس کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا اور اسی مقصد کے تحت امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں سے بسٹر بنکر بم گرائے تھے۔

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دے دی۔

تینوں افراد کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعاون اور ہلاکت خیز آلات کی اسمگلنگ کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار کیا ہے۔یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter