class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15726 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر گفتگو

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ پاک سعودی دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے پر تفصیل سے آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات موضوعِ بحث آئے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوامِ متحدہ کو انسانیت کی آخری امید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی بقا آئندہ 80 برس کے لیے ناگزیر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے قیام کے 80 برس مکمل ہونے پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج دنیا کو درپیش پیچیدہ عالمی چیلنجز اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے اصولوں اور اقدار کو ازسرِنو زندہ کیا جائے تاکہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی ہمیشہ برداشت، مکالمے اور پائیدار ترقی پر مبنی رہی ہے۔شیخ محمد بن راشد نے دنیا کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ عرب امارات نے انسانی امداد کو اپنا نصب العین بنایا اور انسدادِ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز بیانیے اور انتہا پسندی کے خلاف ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی بنیاد امن، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ پر رکھی گئی تھی اور آج بھی اس ادارے کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو نئے عزم کے ساتھ پورا کرے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ فلسطینوں کی موجودہ صورتِ حال میں عرب دنیا میں یہ خیال تقویت پکڑ رہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں سیکیورٹی چیلنجز شدید تر ہو رہے ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کو مزید مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 1971ء میں اقوامِ متحدہ کی رکنیت حاصل کی تھی اور دو بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter