class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13105 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران کو معاہدے کیلئے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا، آج 61 واں دن ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا اور آج اس کا61 واں دن ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کئی ہفتوں سے ایران کو جبری معاہدے کے لیے دھمکیاں دے رہے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔علاوہ ازیں ایک امریکی اخبار اور نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، ایران پر اسرائیلی حملے سے واقف تھا، گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ اعظم سے بات ہوئی تھی، آج بھی ہو گی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کا ایک موقع گنوا دیا، ایک موقع اور مل سکتا ہے، ایرانی نمائندے اب بھی فون کر رہے ہیں کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔

امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سلامتی کونسل میں بیان میں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔امریکا کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ گزشتی روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا ہے۔ایران کے جوابی حملے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، عمارتوں سمیت 7 مقامات کونشانہ بنایا گیا، میزائل گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،48 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیںایران کی جانب سے آپریشن کو وعدہ صادق سوم کا نام دے دیا گیا ہے، جبکہ  اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس روک دی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی۔ ایران نے اسرائیلی خاتون پائلٹ کی گرفتاری اور 2 اسرائیلی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ ایف 35 اسٹیلتھ طیارے تھے۔ اسرائیلی فوج کی تردید بھی سامنے آگئی ہے۔ اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، یہاں اسرائیلی فوج کا اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن بھی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کےدرجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ہزاروں ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن، افواج کےحق میں نعرے بھی لگائے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter