class="post-template-default single single-post postid-10076 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران نے ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو خط میں صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج ہونے سے خبردار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےدھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

اردن، مصر اور سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کردیا۔ 

مصر نے فلسطینیوں کو بے دخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا جامع منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن تک پہنچنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کا حصول ہی علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کا راستہ ہے، غزہ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے امریکا اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف دیکھتے ہیں۔شاہ عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ کریں گے جو ہمارے ملک کے لیے بہتر ہوگا، غزہ سے 2000 بیمار فلسطینی بچوں کو اردن بلائیں گے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ نے بھی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔کابینہ نے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔

سعودی کابینہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کردیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter