class="wp-singular post-template-default single single-post postid-11559 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کل عمان میں ہوں گے

ایران، امریکا مذاکرات کے حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وفود کل عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں فریق عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بالواسطہ مذاکرات کا آغاز کریں گے، ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عمانی وزیر خارجہ دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں ثالث کا کردار ادا کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری معاملے پر ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہوں گے۔امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter