پاکستان اور بیلاروس نے دفاع‘ تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے جمعہ کو یہاں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے‘دونوں ملکوں کے مابین الیکٹرک گاڑیوں‘بسوں کی تیاری‘زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا‘پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا۔ وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئےجبکہ بیلاروس کے صدرلوکاشینکو کا کہناہے کہ دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔شہباز شریف سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف ری پبلک کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجیینکو نے ملاقات کی جبکہ شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایوان آزادی، بیلاروس کے احاطے میں پودا لگایا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکو شینکا کے مابین جمعہ کو بیلا روس کے ایوان آزادی میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا‘پاکستان سے ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا‘ملاقات میں الیکٹرک گاڑیوں ، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا اعادہ بھی کیا گیا۔ دریں اثناءپاکستان اور بیلاروس نے دفاع‘ تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے جمعہ کو یہاں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔ ان معاہدوں پر دستخط شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران کئے گئے۔ دستخطوں کی تقریب میں شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو بھی موجود تھے‘پاکستان اور بیلاروس کی حکومتوں نے ری ایڈمیشن کے معاہدے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔پاکستان اور بیلاروس نے دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ‘ دونوں ممالک نے بیلاروس کی ریاستی اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹری اور دفاعی پیداوار کی وزارت کے درمیان 2025-2027 کے لئے فوجی تکنیکی تعاون کے پروگرام (روڈ میپ) پر دستخط کئے۔ دورے کے دوران ماحولیاتی تحفظ، پوسٹل سروسز، بزنس سپورٹ، تجارت کے فروغ اور تجارتی اداروں کے درمیان تعاون کے لیے دوطرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔علاوہ ازیں شہباز شریف اور صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاک بیلاروس، دفاعی تعاون معاہدہ، تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے معاہدے
پاک بیلاروس، دفاعی تعاون معاہدہ، تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے معاہدے

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments