امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق خطرےسے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام آپریٹ کر رہے ہیں۔ایرانی میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے۔
اسرائیلی حکام نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے پیش نظر شمالی اسرائیلی میں سائرن بج اٹھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی میزائل حملہ ناکام بنا رہی ہے، اسرائیل پر ایرانی حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردِعمل انتہائی سخت ہو گا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مؤقف سے مطمئن نہیں تھے۔
اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد قطر میں امریکی سفارتخانے نے اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی شہری اگلے حکم تک شیلٹر میں رہیں۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عراق نے فضائی حدود بند کر دی۔
عراقی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے اربیل ایئر پورٹ نے فضائی ٹریفک معطل کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی و اسرائیلی حملے ہوتے ہی فضائی حدود بند کر دی تھی۔











Post your comments