class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13087 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران، عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور شام نے ملک بھر میں اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں ہیں۔دوسری جانب فلائٹ ریڈار سے ایران، عراق اور شام کی فضائی حدود بند ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔

ایران، عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

رات گئے اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا امکان بڑھتا جارہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری مارے گئے ہیں۔

ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ 

برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter