class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15984 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران کی پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو میں میجرجنرل رحیم صفوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اب اپنی توجہ ایشیاء پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، اس صورتِ حال میں ہم ایک علاقائی اسلامی اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter