پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروائی، اسی طرح جیسے اس نے امریکا اور کینیڈامیں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلائے جانے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔بھارتی ایجنسی’را’ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے قتل کے 6کیسز کا جائزہ لیا جس میں پاکستانی اور بھارتی حکام، قتل ہونے والوں کے اہلخانہ، قریبی دوستوں ، پولیس اور تفتیش کاروں کے انٹرویوز بھی شامل تھے ۔ امریکی اخبار اس نتیجہ پر پہنچا کہ یہ قتل اسی طرز پر تھے جس طرح شمالی امریکا میں بھارت کی ٹارگٹ کلنگ کا مذموم منصوبہ تھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز (تانبا) کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارت کی ’خفیہ قتل مہم‘ کا تسلسل تھا۔امریکی اخبار کے مطابق 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی، جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی اخبار نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی ’را‘ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا۔امریکی اخبار کے مطابق 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے، لیکن ہم اپنے مقاصد کے لیے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ”را“ کی ٹارگٹ کلنگ مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے، بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کروائے۔ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا، نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند راہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں، را افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔پاکستانی شہریوں محمد ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / بھارت، پاکستان، امریکا اور کینیڈا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، امریکی اخبار
بھارت، پاکستان، امریکا اور کینیڈا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، امریکی اخبار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 02-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 02-01-2025
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے جلوہ گر ہوں گے
Posted in: News, Sportsتقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ فن کا مظاہرہ کریں گے دبئی :آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ فن کا مظاہرہ کریں گے ۔افتتاحی تقریب ہفتہ 11 […]
Read More
Post your comments