ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ “چناب کے چوراہے پر: استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے تھے، جس کے تحت چناب کو سولنگ نالہ (جو راوی میں گرتا ہے) سے ملانے کے لیے 23کلومیٹر لمبی کنکریٹ سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے جس سے پانی رنجیت ساگرڈیم کی جانب موڑا جاسکے گا۔چناب، جسے اکثر ’’چاند کا دریا‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ہماچل پردیش میں محض 130 کلومیٹر کے رقبے پر بہتا ہے، جو کہ اس کے کل 61,000 مربع کلومیٹر کے دریائی حوض کا صرف 7,500 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ اس کے باوجود، ہماچل پردیش میں 49 پن بجلی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے جنوبی ایشیا کے آخری نسبتاً آزاد دریا کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔بھارت پہلے ہی 9.7 کلومیٹر طویل باگرو ناولے سرنگ مکمل کر چکا ہے، جو ملک کی سب سے بڑی آبی سرنگ ہے، اور 12,000 فٹ بلند پہاڑوں میں 14.2کلومیٹر طویل زوجی لا سرنگ بھی آخری مراحل میں ہے۔ انجینئر عباسی کو خدشہ ہے کہ یہ مہارت چناب کو بیاس اور راوی سے جوڑنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، جس سے پانی رنجیت ساگر ڈیم کی طرف موڑا جا سکے گا جو 2001 میں راوی پر تعمیر ہوا تھا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بھارتی آبی جارحیت سنگین، چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز
بھارتی آبی جارحیت سنگین، چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد جاری
Posted in: News, Sportsپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمدکاسلسلہ جاری ہے، 20 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی پی ایس […]
Read More-
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن
Posted in: News, Sports -
Post your comments