class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15960 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار، اختتامی تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیئے، تقریب ٹرافی دیئے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی اور میڈل واپس آفس میں پہنچا دیئے جبکہ محسن نقوی اور دیگر مہمانوں کے جانے کے بعد بھارتی ٹیم اسٹیج پر آئی اور گروپ فوٹو بنوایا اور ٹرافی و میڈل کے بغیر اسٹیج پر جشن منایا۔محسن نقوی نے رنر اپ چیک پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو دیا، اس کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیابھارتی کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے مختلف ممبران سے انعامات وصول کیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter