class="wp-singular post-template-default single single-post postid-11751 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا میں فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک

کینیڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ ہرسمرت رندھاوا نامی طالبہ بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران ایک کار سوار نے فائرنگ کر دی۔ہرسمرت رندھاوا اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھی۔پولیس نے واقعے میں طالبہ کی موت کو اندھی گولی کا نتیجہ اور طالبہ کو بے گناہ راہ گیر قرار دیا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی قونصلیٹ کے مطابق 2 کار سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس موقع پر طالبہ کو سینے میں گولی لگی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter