ایک نئے انکشاف کے مطابق مودی حکومت نے دریائے سندھ کو دریائے راوی اور بیاس سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت پانی کو ستلج کے راستے پنجاب میں ہریکے بیراج کی طرف موڑا جائے گا۔ یہ انکشاف “انڈیا ٹوڈے” نے اپنی 8 جون 2025 کی اشاعت میں کیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے، اور اب بھارتی حکومت نے ایک طویل مدتی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے ذریعے پاکستان کو مستقبل میں ہر ایک بوند پانی کے لیے ترسایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت پہلگام کے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے دریائے سندھ، ستلج اور بیاس کا پانی پاکستان کو روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دریائے سندھ کو دریائے راوی-بیاس سے جوڑا جائے گا، جس کے لیے پانی کو ستلج دریا کے ذریعے ہریکے بیراج کی طرف موڑا جائے گا۔یہ میگا کینال تقریباً 200 کلومیٹر طویل ہوگی، اور اس میں 12 بڑے سرنگوں کی تعمیر شامل ہے۔ ان سرنگوں سے بہنے والا پانی “اندرا گاندھی کینال” اور کچھ دیگر نہروں، بشمول “گنگا کینال” (راجستھان میں) میں بہے گا اور بالآخر دریائے یمنا میں جا کر گرے گا۔تین دہائیوں سے پانی، توانائی اور ماحولیاتی معاملات پر کام کرنے والے انجینئر ارشد ایچ عباسی نے 25 دن پہلے “دی نیوز” کو بتایا تھا کہ بھارت نے دریائے سندھ، جہلم اور چناب کو سرنگوں کے ذریعے موڑنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، تاکہ پاکستان کی آبی زندگی چھین لی جائے۔ انہوں نے کہا،”آج مودی حکومت نے باضابطہ طور پر اپنا شیطانی منصوبہ ظاہر کر دیا ہے، جس کے تحت ایک 200 کلومیٹر طویل میگا کینال اور 12 بڑی سرنگیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ پاکستان کا دریائی پانی بند کیا جا سکے۔”انجینئر ارشد عباسی نے اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے AI پر مبنی نظام بھی تیار کیے ہیں، جو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سندھ، چناب اور جہلم دریاؤں کے آبی خطوں میں زمین کے استعمال میں تبدیلیوں کو ٹریک کرتے ہیں اور اصل وقت میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسانے کی بھارتی حکمت عملی تیار
پاکستان کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسانے کی بھارتی حکمت عملی تیار

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments