آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ دہشت گرد پراکسیز ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائینگے، کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج ترقی مخالف بیانیہ پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں،بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محب وطن ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، پائیدار ترقی کیلئے نوجوانوں کا فعال کردار نہایت اہم ہے، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کرکے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہند وستان اور فتنہ الخوارج شر انگیزی اور ترقی مخالف بیانیہ پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے اختتام پر مفصل سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بھارتی پراکسیز ختم کریں گے، کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
بھارتی پراکسیز ختم کریں گے، کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments