بھارت کی مسلح افواج کے درمیان ایک بار پھر سنگین اختلافات سامنے آئے ہیں کیونکہ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ اوپر کی سطح پر اختلاف موجود ہے، ایک مشترکہ کمانڈ کے تحت فوج، فضائیہ اور بحریہ کا انضمام ناگزیر ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ نہ صرف ادارہ جاتی اختلافات ، مودی سرکار کی فوجی تنظیم نو کی خواہش پر عمل کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھاتا ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل دویدی نے نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں ایک کتاب کی رونمائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمانڈ یقینی طور پر آج یا کل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ متعدد ایجنسیاں جیسے بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سائبر اور خلائی یونٹس، اسرو، سول ڈیفنس، ریلوے اور ریاستی انتظامیہ ایک مشترکہ کمانڈ کے تحت کام کرتی ہیں اور کمانڈ کا اتحاد تال میل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ آرمی چیف کا یہ بیان بھارتی فضائیہ اور بحریہ کی جانب سے عوامی سطح پر مختلف موقف کے اظہار کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں تینوں مسلح افواج کے ایک سیمینار’رن سمواد‘میں ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی نے مشترکہ کمانڈ کے لیے دباؤ کے حوالے سے خبردارکرتے ہوئے منصوبہ کے فوری نفاذ کی مخالفت کی۔ ان کے خیالات فوج کے موقف سے بالکل مختلف ہیں جو مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کو ظاہر کرتے ہیں۔یہاں تک کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی افواج کے اندر موجود اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے بہترین مفاد میں اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ڈرونز اور یواے ویزمستقبل کی جنگوں میں سب سے اہم کردارادا کریں گے ۔ انہوں نے فوجی ہارڈ ویئر اور یواے ویز پر جی ایس ٹی کی حالیہ کٹوتیوں کوسراہا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ فوج، فضائیہ اور بحریہ کے درمیان اختلافات کو عوامی سطح پر لانا بھارت کے جنگی نظریے میں ہم آہنگی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے جس سے اس کے فوجی تیاری کے دعوؤں پر شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / بھارتی آرمی چیف کا مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کا اعتراف
بھارتی آرمی چیف کا مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کا اعتراف




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments