class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13666 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت جنگی استعداد بڑھانے کیلئے 34 کھرب 93 ارب روپے کا فوجی سازوسامان خریدے گا

بھارت اپنی جنگی استعداد بڑھانے کیلئے تقریباً 12.3 ارب ڈالر (34کھرب 93ار ب پاکستانی روپے) کے جدید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی خریداری کرے گا ۔

بھارت کی دفاعی اہداف کونسل  نے 10 مختلف منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن میں بکتر بند گاڑیاں ،زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم شامل ہیں۔ بحریہ کے لیے خریداری کے منصوبوں میں بارودی سرنگیں بچھانےوالا اوربارودی سرنگیں تلاش کرکے ہٹانے والا جہاز،خود مختار زیرِ آب گاڑیاں اور تیز رفتار توپوں کی خریداری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ پاک-بھارت کی سرحدی کشیدگی اور حالیہ جھڑپوں کے بعد آیا، جس کے تناظر میں بھارت نے اپنی جنگی تیاریوں کو بے حد اہمیت دی۔ یہ تازہ خریداری پاکستان اور چین جیسے پڑوسی ممالک سے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ یعنی خود انحصاری پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ ملکی صنعتوں کے تعاون سے مکمل کئے جائیں گے ۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter