بھارت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی کے قریبی علاقے بدلاپور کے ایک اسکول میں 2 کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بدلاپور کے ایک اسکول میں 2 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد مشتعل شہریوں نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ کیا، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک ٹرین سروس کو معطل کیے رکھا۔بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 24 اگست کو ’مہاراشٹرا بند‘ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیادتی کا واقعہ 13 اگست کو اسکول کے واش روم میں پیش آیا تھا، والدین کی جانب سے 16 اگست کو واقعے کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔اس کے بعد پولیس نے اسکول میں 23 سالہ خاکروب اکشے شندے کو 4 سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔دوسری جانب مہاراشٹرا حکومت نے کیس کی تحقیقات کےلیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
Home / Breaking News, News, World / بھارت: اسکول میں نرسری کی بچیوں کے ساتھ زیادتی پر ہنگامے پھوٹ پڑے
بھارت: اسکول میں نرسری کی بچیوں کے ساتھ زیادتی پر ہنگامے پھوٹ پڑے



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments