شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کے بعد اب آسیان ریجنل فورم میں بھی بھارت کو زبردست سفارتی ہزیمت کا سامنا کر نا پڑا، واٹر ٹریٹی کو ختم کرنے کی دھمکی کھلی غنڈہ گردی، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کو ناک آئوٹ کر دیا ، انھوں نے بھارت کی جا نب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کا ڈھونگ ختم ہو ایہ خود بھارت کے بیانئے کی نفی اور اس کی پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے، بھارت کو واٹر ٹریٹی کو ختم کرنے کی دھمکی کھلی غنڈہ گردی ہے ،آسیان ریجنل فورم کے حالیہ اجلاس میں بھی بھارتی وفد کو اس وقت مکمل پسپائی اور شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان کیخلاف اس کے متروک اور گھسے پٹے الزامات کے جواب میں پاکستان کے نمائندے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ عمران احمد صدیقی نے برجستگی کے ساتھ انتہائی موثر انداز میں بھارتی وفد کے نمائندوں کو مدلل جواب دے کر بھارتی پروپیگنڈے کو قطعی طور پر غیر موثر کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آسیان ریجنل فورم میں بھی بھارت کو زبردست سفارتی ہزیمت کا سامنا
آسیان ریجنل فورم میں بھی بھارت کو زبردست سفارتی ہزیمت کا سامنا


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments