class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13491 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت کا دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے پھر روس سے رابطہ

بھارت نے دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بار پھر روس سے رابطہ کرلیا۔

بھارتی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روسی ہم منصب سے رابطہ کیا اور  ایس یو تھرٹی ایم کے آئی جہازوں کی اپ گریڈیشن اور ایس فور ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے علاوہ دوسرے دفاعی ساز و سامان پر تبادلہ خیال کیا۔بھارتی حکومت کے مطابق بھارتی اور روسی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات چین میں ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا تھا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا۔

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

پہلگام حملہ

واضح رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھا۔بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا اور پاکستان پر حملہ کیا، تاہم بھارتی اقدامات اور جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد سے بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter