عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تازہ ترین کال پارٹی کےلیے حیران کن ہے اور زیادہ تر کے خیال میں یہ قابل عمل نہیں ہے۔ زیادہ تر پارٹی رہنماؤں نے اپنے داخلی وٹس ایپ گروپ میں بات کرتے ہوئے سول نافرمانی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ کال نہ تو قابل عمل ہے اورنہ ہی بروقت۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ عمران خان کے سامنے اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اسے واپس کرائیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ ترین پارٹی قیادت میں شامل رہنما جن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر کے مطابق انہیں سول نافرمانی کی کال کے حوالے سے ایکس پر عمران خان کی پوسٹ سے پتہ چلا۔ ایک ذریعے کہنا تھا کہ یہ تو قابل عمل نہیں ہے نہ تو بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو رقم بھجوانا بند کریں گے اور نہ ہی وہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بند کریں گے۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی ایسا نہیں کرپائیں گے کیونکہ بطور رکن پارلیمنٹ سول نافرمانی میں حصہ لینے سے وہ نااہل ہوجائیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ جوعمران خان کوان خطوط پر مشاورت دے رہا ہے وہ پارٹی اور بانی چئیرمین کا نقصان کر رہا ہے۔ 24 نومبرکو احتجاج کی آخری کال بھی عمران خان نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیے بغیر دی تھی۔ اس پر پی ٹی آئی کے متعدد سینئر رہنما ناراض تھے اور وہ عمران خان سے مل کر اس فیصلے پر نظرثانی چاہتے تھے لیکن یہ نہ ہوسکا کیونکہ حکام نےانہیں جیل میں بند لیڈر سے ملنے نہیں دیا۔ اس حوالے سے جب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اس حوالے سے مزید ہدایات کے حصول کےلیے بانی چیئرمین سے ملاقات کرے گی۔ علی محمد خان نے مزید کہا کہ اسی اثنا میں عمران خان کی تشکیل دی گئی کمیٹی اپنا کام کرنا شروع کردے گی ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سول نافرمانی کی عمران کی کال قابل عمل نہیں، پی ٹی آئی قیادت، ملاقات کرکے فیصلہ واپس لینے کا مشورہ دیا جائے گا
سول نافرمانی کی عمران کی کال قابل عمل نہیں، پی ٹی آئی قیادت، ملاقات کرکے فیصلہ واپس لینے کا مشورہ دیا جائے گا


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
Posted in: News, Sportsورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم رینکنگ میں 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ […]
Read More
Post your comments