class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15560 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امیگریشن تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے، نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔میئر واشنگٹن ڈی سی موریل باؤزر کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔یہ معاملہ ان افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہو رہے ہیں یا قیام پذیر ہیں۔ ناقدین نے ٹرمپ کے اس اقدام کو وفاقی اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں، مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل پہنچنے اور نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اسرائیل سے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو ردِعمل سے خبردار کر دیا تھا، اسرائیلی ردِعمل ان ہی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے ہیں، قطر پر حملے کے اثرات سے متعلق اسرائیلی وزیرِ اعظم سے بات کریں گے۔دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے قطر میں موجود حماس قیادت پر غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے، حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہداء میں شامل نہیں تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter