class="wp-singular post-template-default single single-post postid-11266 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی، آیت اللّٰہ خامنہ ای

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جوپری معاہدہ نہ کرنے کی صورت  میں ایران پر بمباری کا کہا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے ’ثانوی اقتصادی پابندیاں‘ لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔علاوہ ازیں گزشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چین کی جانب سے چھٹی (سکستھ) جنریشن کے طیاروں کے تجربات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیکسٹ جنریشن فائٹر پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فضائی برتری کے حامل نیکسٹ جنریشن پروگرام کے لیے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔یاد دلاتے چلیں کہ سابقہ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ سال جولائی 2024ء میں نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس فائٹر ایف 47 پروگرام کو مہنگے ہونے کی وجہ سے روک دیا تھا۔اب موجودہ صدر کی انتظامیہ نے ایف 47 کا کانٹریکٹ بوئنگ کمپنی کو دیا ہے جو ایک اور امریکی فضائیہ میں شامل ایف 22 کی جگہ لے گا جو معروف طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بنایا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلطی ایران کو اپنا دفاع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

امریکا نے یمن کے کاماران جزیرے پر بمباری کی ہے۔

حوثی اکثریتی تنظیم انصار الاسلام کا کہنا ہے کہ امریکا نے حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام حوثیوں اور ایران دونوں کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بمباری جاری رہے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter