پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ سمیت اُس ٹیم کو پسند کرتی ہوں، لیکن میں دوبارہ گُل کا کردار نہیں کرنا چاہتی، اگر آپ 6 سال بعد دوبارہ کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو تعلقات بہتر رکھنے چاہئیں، مگر ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی پروموشنز کے دوران ٹیم نے میرے ساتھ انتہائی غیرپیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ لوگ لندن جا رہے تھے، میں نے خود اپنی بکنگ کر لی تھی، مگر انہوں نے جواب دیا نہ تصدیق کی اور بالکل نظرانداز کر دیا، مجھے لگا کہ انہوں نے میرا استعمال کیا اور کام ختم ہوتے ہی ایک طرف کر دیا۔‘ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ’میں تیسرے حصے میں کام کرنے سے صاف انکار کر چکی ہوں کیونکہ ٹیم نے پہلے بھی میرے کردار کو کاٹ دیا تھا، پہلی فلم کے دوسرے اسپیل سے بھی میرا حصہ کاٹ دیا گیا تھا اور یہی کام دوسری فلم میں بھی ہوا، اگر آپ ایک اداکار کو اس کا حق نہیں دیتے تو یہ سراسر ناانصافی ہے، میں اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ایک بار کوئی مجھے بے وقوف بنا سکتا ہے، ہر بار نہیں۔‘انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ندیم بیگ اور ہمایوں سعید دونوں سے محبت اور احترام رکھتی ہوں، مگر اب اپنے وقار اور خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔
Home / Entertainment, News / ’مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا گیا‘، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید کی ٹیم پر الزام
’مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا گیا‘، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید کی ٹیم پر الزام





Article
غزہ امن منصوبہ یا مسلط کردہ امن ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsنازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read Moreکرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments