بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی ہے جس پر میں شرمندہ ہوں۔
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر کا اعترافی بیان نشر کیا گیا جس میں ملزم نے بتایا کہ ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کرتے تھے، مجھے حربیار کی جانب سے اہداف بتائے جاتے تھے۔لیکچرر کا کہنا تھا کہ میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی ہے۔انہوں نے وطن کے ساتھ غداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ طالبِ علم اپنے آپ کو انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رکھیں۔لیکچرر نے اعترافی بیان میں یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کی تھی، ریاست نے عزت اور وقار دیا، ریاست کے ساتھ غداری کرنے پر شرمندہ ہوں۔یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے آج کوئٹہ میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیکیورٹی ایجنسیز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ سے بی ایل کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کر لیا ہے، بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ محروم ہیں، گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے، بلوچ لوگوں سے درخواست ہے کہ ان سے دور رہیں۔
Post your comments