غزہ میں عید الاضحی کے دن بھی بھوک کا راج رہا، اسرائیلی طیاروں نے عید کی صبح سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں42فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، خان یونس میں عمارت میں دھماکے سے 4اسرائیلی فوجی ہلاک اور5زخمی ہوگئے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ، رفح میں امدادی مرکز پر جمع فلسطینی اور خان یونس میں نماز عید کیلئے جانے والے بھی نشانہ بن گئے ،امریکی تنظیم نے امدادی مراکز بند کردیئے، اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں حماس مخالف گینگ کو مسلح کرنے کا اعتراف، یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ اس مجرمانہ گرو پ کا رہنما امدادی ٹرک لوٹنے میں ملوث ہے، دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی عید کے موقع پر سوگ کا سماں رہا ، مختلف علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے بھی کئے گئے ، اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرنے کی اجازت بھی نہیں دی اور قبرستان کو خالی کروالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عید کے روز بھی اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 42 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
غزہ، عید کے دن بھی بھوک کا راج، اسرائیلی بمباری سے 42 شہید


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
Posted in: News, Sportsورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم رینکنگ میں 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ […]
Read More
Post your comments