class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16766 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حماس اور دیگر تنظیموں کا غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق

حماس اور دیگر تنظیموں کا غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی آزاد کمیٹی جنگ بندی کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالے گی۔خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے حماس کی ویب سائٹ پر فلسطینی تنظیموں کا مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔فلسطینی تنظیموں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی عرب اور عالمی اداروں کے تعاون سے غزہ کا انتظام سنبھالے گی۔دوسری جانب حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی موقف کو سراہا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے حماس پُرعزم ہے۔ حماس کو غزہ امن معاہدے کیلئے مصر، قطر اور ترکیے سےواضح ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، امریکا کی جانب سے بھی اسکی براہِ راست تصدیق کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہو گا، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہو گا، عرب ممالک سے وعدہ کیا تھا، اب ایسا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں عربوں کی زبردست حمایت حاصل ہے، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ رک چکی ہے، نیتن یاہو معاہدے کو قبول کریں۔ان کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تباہ کن نتائج ہوں گے، حماس غیر مسلح ہونے کا وعدہ پورا کرے ورنہ امریکی مداخلت ناگزیر ہو گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال حماس نے غیر مسلح ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کا بل منظور کیا تھا۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی موقف کو سراہا ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے حماس پُرعزم ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حماس کو غزہ امن معاہدے کیلئے مصر، قطر اور ترکیے سے واضح ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، امریکا کی جانب سے بھی اسکی براہِ راست تصدیق کی گئی۔حماس رہنما نے مزید کہا امریکا کا مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا موقف ایک مثبت قدم ہے، حماس نے زندہ یرغمالیوں اور متعدد لاشیں اسرائیل کے حوالے کر کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کیا۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90فلسطینیوں کو شہید کرنا، رفح بارڈر کی بندش اور امداد کی فراہمی روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter