class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13575 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی

نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں، جن میں شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا جسے کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی۔اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، جبکہ نوید پہلوان، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں، پولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter