حکومت نے اہم انفراسٹرکچر‘ حساس ڈیٹا اور ڈیجیٹل آپریشنز کو درپیش سائبر حملوں کی نگرانی اور ان کے فوری تدارک کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تھریٹ ڈٹیکشن سسٹمز متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی جزو اے آئی پر مبنی سائبر سکیورٹی حل کی تیاری ہے جو اے آئی سسٹمز کے پورے لائف سائیکل میں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ ان میں اے آئی انٹیگریٹڈ سکیورٹی گائیڈلائنز برائے ڈویلپمنٹ اور ڈپلائمنٹ، ریئل ٹائم تھریٹ ڈٹیکشن اور محفوظ تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ کے لیے کولیبریٹو ڈیفنس میکنزم شامل ہیں۔مجوزہ سسٹمز جدید اے آئی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا مقابلہ کریں گے۔ اے آئی پر مبنی سائبر سکیورٹی پروٹوکول سختی سے نافذ کیے جائیں گے جن میں ڈیٹا کے محفوظ ذخیرہ اور ترسیل، سینڈباکس ٹیسٹنگ اور اسٹیک ہولڈرز کے فیڈ بیک شامل ہو ں گے۔
حکومت کا سائبر حملوں کے تدارک کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments