class="post-template-default single single-post postid-5815 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنرل فیض کی گرفتاری ڈرامہ‘ میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائیگا، عمران خان

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہناہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا سارا ڈرامہ مجھے ملٹری کورٹ لے جانے کیلئے کیا جارہا ہے‘یہ سب مجھے ملٹری کورٹ لے جانے کا چکر ہے ‘جنرل فیض کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ ان کو پتہ ہے میرے خلاف باقی سارے کیسز فارغ ہوچکے ہیں‘ یہ جنرل فیض سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں‘مجھے کوئی فکر نہیں اگر وہ میرے خلاف کوئی گواہی دیتا ہے‘ باجوہ نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ‘باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا تھا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ جنرل فیض سے کوئی نہ کوئی بیان دلوائیں گے کہ 9 مئی سازش تھی، اگر جنرل فیض نے میری گرفتاری کا آرڈر کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی تو اس کو پکڑیں، جو سازش کرتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter