غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، جنوبی لبنان میں بھی 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے اور 7 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ریزرو فوج کے میجر 34 سالہ اتامار لیوین فرائیڈ مین کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ القسام کی جانب سے ٹینک پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں گزشتہ دنوں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق 27 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک 369 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 783 ہو گئی ہے۔
Post your comments