غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی میڈیکل اتھارٹی کے غزہ کے شمال میں واقع ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے کم از کم 100 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔اسکول کے ملبے سے 14 بچوں اور 5 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، حملے میں 70 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان الواحدی کا کہنا ہے کہ یہ اسکول حماس کی وزارتِ صحت چلا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس حملے میں اسکول کے گرد و نواح میں مزید 30 افراد شہید ہوئے ہیں۔
جنوبی لبنان کے شہر سیدون میں ہونے والے تازہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 45 منٹ پر شہر کے ایک رہائشی علاقے میں ہوا، جس سے آگ بھڑک اُٹھی اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔رہائشی اپارٹمنٹ پر ڈرون حملے کے بعد یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ایک رکن پر فضائی حملہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مذکورہ بیان کے چند گھنٹوں بعد سیدون کی رہائشی عمارت پر 2 ڈرون حملے ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو دارالحکومت بیروت پر ہونے والے حملے کے بعد سے اب تک لبنان پر اسرائیل کا یہ تیسرا حملہ ہے، جس سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس رہنما اپنے بچوں سمیت شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔حملے میں حماس رہنما حسن فرحات اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ 27 نومبر 2024ء لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل فضائی حملے جاری ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 18 فروری 2025ء تک جنوبی لبنان سے اپنا انخلاء مکمل کرنا تھا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔لبنان کی وزارتِ صحت نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں عارضی مرکزِ صحت، 2 ایمبولینس اور 1 فائر بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
Post your comments