class="post-template-default single single-post postid-9655 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، آج بانیٔ پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد شروع کریں گے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کے خلاف کوشش کریں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے۔

بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔

بانئ پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔شیر افضل مروت بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter