class="post-template-default single single-post postid-8404 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

زرِمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ منہگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، منہگائی کا کم ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس ہر ماہ نیچے جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شرحِ سود کم ہو کر 15 فیصد اور کائیبور کی شرح 13 فیصد پر چلی گئی ہے، شرحِ سود کم ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی دن رات کی محنت اور کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اس مقام پر پہنچے ہیں، ان شاء اللّٰہ معاشی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔اُنہوں نے کہا کہ تحریکِ انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، کوئی ایک ثبوت پیش کریں جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی اہلکار فائرنگ کرتا دکھائی دے، ان کے پاس کوئی ایک بھی ویڈیو ثبوت موجود نہیں ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا جس کے بارے میں یہ کوئی ثبوت پیش کر سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک شخص کے بھاگنےکی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے گولی لگ گئی، یہ ویڈیو وائرل بھی ہوئی اور وہی شخص ایک دوسری ویڈیو میں کہتا ہے کہ میرے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے بلکہ اپنے ہاتھ سے پٹی کھول کر بھی دکھاتا ہے جس میں اس کے ہاتھ پر گولی کا کوئی نشان نظر نہیں آ رہا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹ پر ریاست کو بدنام کرتے ہیں، پی ٹی آئی لاشوں پر جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے ک  لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے گھر پر کئی لاشیں موجود ہیں، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب غلط ہے 12 لاشیں ہیں جبکہ ان کے پاس ایک بھی لاش نہیں، ہوتی تو سامنے آ جاتی۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ یہ لاشیں صرف ٹک ٹاک، فیس بک، ایکس اور واٹس ایپ پر ملیں گی، قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے، قوم کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ سیاسی جماعتیں بنا لیتے ہیں جنہیں کوئی عقل اور فہم نہیں ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter