class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14067 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

قلات، کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق، 16 زخمی

قلات کےعلاقے نیمرغ کراس میںکراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ‘دستی بم حملہ ‘ تین افرادجاںبحق‘16زخمی ‘دوکی حالت تشویشناک ہے‘صدر مملکت آصف علی زرداری نے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں‘قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ‘دہشت گردوں کے حملے میں 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter