یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےدعویٰ کیا ہے کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے جنگجوروس کیلئے لڑ رہے ہیں۔تاجکستان، ازبکستان اور افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو بھی لڑائی میں شریک ہیں۔یوکرین کی شمال مشرقی سرحد پر تعینات فوجیں ایسے غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں سے لڑ رہی ہیں جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ یوکرین اس کا جواب دے گا۔زیلنسکی اس سے قبل بھی روس پر الزام لگا چکے ہیں کہ وہ چینی جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے، تاہم چین نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ اسی دوران شمالی کوریا نے بھی روس کے کرسک ریجن میں اپنے ہزاروں فوجی بھیجے ہیں۔زیلنسکی نے اپنے دورۂ محاذ جنگ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا:ہم نے کمانڈرز سے محاذ پر صورتحال، ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی پیش رفت پر بات کی۔انہوں نے مزید کہا:> اس محاذ پر ہمارے جوانوں نے اطلاع دی ہے کہ چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو لڑائی میں شریک ہیں۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نےکیف میں تاجکستان، ازبکستان اورپاکستان کے سفارتخانوں سے اس بارے میں ردعمل کے لیے رابطہ کیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰ
چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا
Posted in: News, Sportsمعروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں چھٹا ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا۔ ارسلان ایش نے ٹوئسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن عاطف بٹ کو 1-3 سے ہرا کر ٹیکن 8 گرینڈ فائنل اپنے نام کیا۔اُنہیں اس شاندار کامیابی نے 12 ہزار ڈالرز اور 800 ٹور پوائنٹس فراہم […]
Read More
Post your comments