وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہداء کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو ’معرکہ حق‘ میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مثالی جرأت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے ملاقات کر کے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، ان سے قبل صدر جنرل ایوب خان 1959ء میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، جو آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے، یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری کے شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فیلڈ مارشل ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہے جو عام طور پر بری فوج میں دیا جاتا ہے۔
یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔وفاقی حکومت کی جانب سے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ان سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959ء میں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے، اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمے داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم، ممتاز خدمات کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’معرکۂ حق‘ و آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران آرمی چیف کی خدمات کو سراہا ہے۔
Post your comments