مانٹریل کی معروف مذہبی شخصیت عظام قریشی جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیا تھا اس ہفتے ان کی فاتحہ چہلم کے موقع پر بڑے پیمانے پر ان کے عزیز دوست رشتہ داروں بہی خواہوں اور معتقدین نے شرکت کی ۔
فاتحہ کی تقریب ان کے گھر پر منعقد ہوئی تھی دعوت اسلامی کینیڈا کے مبلغ فیصل عطاری نے خصوصی خطاب میں قریشی صاحب کی مذہبی حوالے سے اور عشق رسول کی ترویج کے ۔سلسلے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا ایک عاشق رسول کی حیثیت سے قریشی صاحب کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا
۔ مسجد نور مدینہ کے امام علامہ غالب چشتی نے ایک خصوصی پیغام میں عظام قریشی کے چہلم کے موقع پر ان کی مذہبی خدمات مساجد کی تعمیر اور جلوس میلاد النبی کے اغاز کی ان کی کوششوں کو مانٹریال کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ۔
واضح رہے عظام قریشی مذہبی حوالوں کے علاوہ اردو زبان کی ترویج کے لیے بھی کوششیں کرتے رہے متعدد اردو اخباروں مشاعروں اور پاکستان کی سماجی تقاریب میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔
ادارہ نوائے پاکستان نے 2014 میں ایک بہت بڑی تقریب میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا تھا
Post your comments