فیصل آباد میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر حوالات میں بند مخالفین پر فائرنگ کر دی، قتل کے مقدمے میں گرفتار تین بھائی موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان کا ایک کزن زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں 3 افراد کے قتل کے چار ملزمان حوالات میں بند تھے کہ آج علی الصبح حملہ آور سیڑھیوں کے ذریعے عقب سے تھانے میں داخل ہوئے، مسلح افراد حوالات تک پہنچے اور فائرنگ کر کے گرفتار ملزمان تین بھائیوں کو قتل اور ان کے کزن کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ تھانے پر حملے کے واقعے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی پی او کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سی پی او کے مطابق تھانے کی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ دیگر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق حوالات میں قتل ہونے والے ملزمان نے 3 ماہ قبل مخالفین کے 3 افراد کو قتل کیا تھا اور آج مقتول پارٹی نے زیر حراست ملزمان پر فائرنگ کر دی۔
Home / News, Regional / فیصل آباد: مسلح افراد کی تھانے میں بند مخالفین پر فائرنگ، 3 ملزمان ہلاک، 1 زخمی
فیصل آباد: مسلح افراد کی تھانے میں بند مخالفین پر فائرنگ، 3 ملزمان ہلاک، 1 زخمی


Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments