class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12007 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا

بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔بحریہ کے مطابق ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر برد ہوا، طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter